پیٹھ پیچھے

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - غیبت میں، غیر حاضری یا غیر موجودگی میں۔ "لوگ منہ پر تو کچھ نہ کچھ کہتے، پیٹھ پیچھے گالیاں دیتے۔"      ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ١٢٧ ) ٢ - [ مجازا ]  مرنے کے بعد۔ "جب ہم ہی نہ رہے تو ہمارے پیٹھ پیچھے کچھ ہی ہوا کرو۔"      ( ١٨٨٦ء، مخزن المحاورات، ٢٩٣ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پیٹھ' کے ساتھ ہندی تابع فعل 'پیچھے' ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں